لنڈی کوتل میں خیبر رائفلز 101ونگ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

78

پشاور، 9جنوری(اے پی پی): ضلع خیبر لنڈی کوتل کے علاقہ چارباغ کنڈاؤ کلی میں خیبر رائفلز 101ونگ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین، مرد اور بچوں سمیت 396مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور ان کو مفت ادویات بھی دی گئیں۔

 فری میڈیکل کیمپ میں سیکیورٹی فورسز اور دیگر قابل ڈاکٹرز کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ لنڈی کوتل چارباغ کی عوام نے علاقے کے غریب مریضوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نذیر اور دیگر سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام کے اس اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔