پشاور، 7جنوری(اے پی پی): صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ اس بات کا فیصلہ ہوگیا ہے کہ معذور افراد کی باہم استعداد کاری میں اضافہ اور بزنس سپورٹ کیلئے جامع پراجیکٹس صوبے میں شروع کیے جا رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود نے صوبائی کونسل برائے بحالی معذور افراد کے 41 ویں اجلاس میں خصوصی شرکت کے دوران کیا، جبکہ اجلاس کی سربراہی سیکٹری سماجی بہبود منظور احمد نے کی۔
کونسل کے اجلاس میں معذور افراد کو روزگار دینے کیلئے منصوبے شروع کرنے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔ کونسل نے مستحق افراد معذور افراد کو روزگار دینے کے سلسلے میں کارگو لوڈنگ، فصل کاٹنے والے مشین، گندم کرشنگ مشین، آیس کریم بنانے والی مشین دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔











