ملتان؛جنرل بس اسٹینڈ میں قائم پناہ گاہ کی نئی عمارت کو نکھارنے اور سنوارنے کا کام تیز کردیا گیا

93

ملتان، 15جنوری(اے پی پی): جنرل بس اسٹینڈ میں قائم پناہ گاہ کی نئی عمارت کو نکھارنے اور سنوارنے کا کام تیز کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز کی ٹیم پناہ گاہ پہنچ گئی ہے اور فینائل اور جراثیم کش کلورین ملے پانی سے باوزر کے ذریعے پناہ گاہ کو دھویا جا رہاہے۔

 ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے پناہ گاہ کا دورہ کیا اور  پناہ گاہ کا تمام سامان نئی عمارت میں شفٹ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پی ایچ اے پناہ گاہ کے لان میں شجرکاری اور گھاس لگانے کا کام جلد مکمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گاہ کے اطراف میں تجاوزات کے خاتمہ اور سڑک کی مرمت کی جائے۔

 ڈی سی  عامر خٹک کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پناہ گاہ کے لئے 120 بستروں اور50 چارپائیوں کا انتظام مکمل ہے،

50 افراد کو کھانا فراہم کرنے کے لئے میزیں اور کرسیوں پر مشتمل سامان بھی دستیاب ہے۔

انکے ہمراہ اے سی سٹی عابدہ فرید اور سپرنٹنڈنٹ جنرل بس اسٹینڈ مظہرخان بھی تھے۔