ملتان؛چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 10 سالہ لاوارث گمشدہ بچہ حفاظتی تحویل میں لے لیا

58

ملتان،  15 جنوری (اے پی پی):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 10 سالہ لاوارث گمشدہ بچہ حفاظتی تحویل میں لے لیا  ہے ، بچے کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، اپنے بارے معلومات دینے سے قاصر ہے، بچہ صرف اپنا نام ککو بتاتا ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں بتاتا ،بچے کو پولیس اسٹیشن گلگشت کی جانب سے لاوارث گمشدہ پاکر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا گیا ہے، بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے،  لواحقین کی تلاش جاری ہے۔ لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔