ملتان، 22جنوری(اے پی پی ): چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نےسینئر جج جسٹس محمد امیر بھٹی کے ہمراہ ججز کیلئے نئی رہائش گاہوں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، آٹھ رہائش گاہوں کی تعمیر سے ججز کی رہائش گاہ کامسئلہ حل ہوگا، منصوبہ 6ماہ کے عرصہ میں مکمل ہوگا جس کی تعمیر پر پانچ کروڑ لاگت آئے گی اورجج ریسٹ ہاوس میں جامعہ مسجد بھی تعمیر ہوگی ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے سینئر جج جسٹس محمد امیر بھٹی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورٹ کا بھی دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ بار کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر جسٹس چوہدری مشتاق احمد، جسٹس چوہدری محمد اقبال، راجہ شاہد محمود عباسی ، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر ،جسٹس فاروق حیدر بھی موجود تھے۔











