ملتان، 22جنوری(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ بار کی تقریب حلف برداری،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے صفائی کے بھرپور انتظامات کر دیئے ہیں ۔ضلع کچہری میں ججز،انتظامیہ کے دفاتر اور وکلاء چیمبرز کی صفائی کے مثالی انتظامات مکمل کر دیئے گئے ہیں۔
ضلع کچہری کی اطراف کے تمام سڑکوں پر صفائی ستھرائی کر لی گئی ہے اور ہائیکورٹ روڈ،بوسن روڈ اور ججز کالونی کے اطراف میں میں پانی کا مسلسل چھڑکاو جاری و ساری ہے،چوک رشید آباد فلائی اوور کی واشنگ کام بھی جاری و ساری ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ آج ڈسٹرکٹ بار کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کررہے ہیں۔











