ملتان؛ڈپٹی کمشنرعامر خٹک کی زیرصدارت ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

86

ملتان ، 12 جنوری (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنرعامر خٹک کی زیرصدارت ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں ڈرگ کنٹرولر اور ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی ، اجلاس میں35 میڈیکل سٹورز کے کیسسز پیش کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر نے متعدد کیسسز ڈرگ کورٹ کو بھجوا دئیے  اور  کہا کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنیوالوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے،کسی شخص کو شہریوں کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

عامر خٹک نے کہا میڈیکل سٹور مالکان کو منظورشدہ،معیاری اور مستند میڈیسن کمپنیوں کی ادویات فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے،صرف کوالیفائیڈ افراد کے تحت چلنے والے میڈیکل سٹورز کوکاروبار کی اجازت دی جائے اور مطلوبہ ٹمریچر کے مطابق ادویات کو کولڈ چین فراہم نہ کرنیوالے میڈیکل سٹورز کے خلاف کارروائی کی جائے اور  زائدالمیعاد ادویات بیچنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔

انہوں نے  مزید کہا کہ ادویات کی زائد قیمت وصول کرنیوالوں کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے۔