ملتان؛ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت جوڈیشل کمپلیکس کے مسائل بارے جائزہ اجلاس،ترقیاتی منصوبے مرحلہ وار مکمل کرنے کہ ہدایت

76

ملتان، 26 جنوری (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا زاہداقبال اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے  جوڈیشیل کمپلیکس شجاع آباد کا دورہ کیا  جہاں

 جوڈیشل کمپلیکس کے مسائل بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا زاہداقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کچہریوں کے تمام مسائل مرحلہ وار حل کئے جائیں گے، شجاع آباد جوڈیشیل کمپلیکس میں واٹر فلٹریشن تعمیر کے آخری مراحل میں ہے، کملیکس کی ڈسپنسری کو مکمل فعال کیا جائے گا اور  بار کی نشاندہی پر تمام ترقیاتی کام مکمل کرائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اے سی کو جوڈیشیل کمپلیکس میں ٹف ٹائل کا نظر ثانی شدہ منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے  کہا کہ  تحصیل کچہری میں ترقیاتی منصوبے مرحلہ وار مکمل کئے جائیں،منصوبوں کی تکمیل ترجیحات کے مطابق کی جائے گی۔

عامر خٹک نے  کہا  کہ جوڈیشیل کمپلیکس کی ڈسپنسری میں تمام ادویات فراہم کی جائیں گی اور جوڈیشیل کمپلیکس کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔

اجلاس میں  تحصیل شجاع آباد کے ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز  سمیت شجاع آباد بار کے صدر رانا محمد یوسف نون اور سیکرٹری جنرل عارف اسمعیل ،

 اے سی شجاع آباد محمدزبیر اور ممبر پنجاب بار کونسل رانا محمد طفیل بھی شریک ہوئے ۔