ملتان، 27جنوری(اے پی پی):یکم فروی سے شروع ہونیوالی ٹائیفائیڈ ویکسنیشن مہم کےحوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک اور ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مہدی نے واک کی قیادت کی۔
واک سی ای او ہیلتھ کے آفس سے شروع ہو کر کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی، واک میں یونیسف کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
ٹائیفائڈ سے بچاؤ کے لئے پندرہ روزہ ویکسینیشن مہم یکم فروری سے شروع کی جائے گی جس کے دوران 9 ماہ سے 15 سال کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں ملتان شہر کی 65 یونین کونسلوں میں مہم شروع کی جارہی ہے ۔مہم کے دوران10 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔ویکسنیشن کے لئے فکس سنٹر قائم کئے جائیں گے۔