ملتان، 7جنوری (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے،قوانین کی خلاف ورزیوں پر 8 فوڈ یونٹس سیل کردیئے گئے ہیں جبکہ خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے متعدد فوڈ یونٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔
کارروائیوں کے دوران 250کلو مضرصحت گوشت، 202کلو ممنوعہ اشیاء، 140لٹر رینسڈ آئل تلف کر دیا گیا ہے 1000کلو خام مٹیریل، 250کلو تیار خوراک اور 100کلو کھلی سرخ مرچیں برآمد کی گئی ہیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ غیر معیاری خوراک کا استعمال ہیضہ، معدے میں تیزابیت اور دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے، خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔