اسلا م آباد ،07 جنوری (اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ہے ،ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے صوبہ خیبرپختونخوا کی فوڈ سیکورٹی پالیسی کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جبکہ وزیر اعظم نے صوبہ خیبرپختونخوا میں فوڈ سیکورٹی کے لیے اقدامات کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کے اشیائے ضروریہ کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔











