ملتان؛  ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں ورکرز یونین کے آفس کا افتتاح کردیا گیا

81

ملتان، 23جنوری(اے پی پی):ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر نے ورکرز یونین کے آفس کا افتتاح کردیا۔

 ایم ڈی نے ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی انتظامیہ اور ورکرز گاڑی کے دو پہیوں کی حیثیت رکھتے ہیں، انتظامیہ اور ورکرز کے مابین تنظیم اور اتحاد کے بغیر کمپنی کامیاب نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ ورکرز کمپنی کا اثاثہ ہیں،ان کی عزت مقدم ہے اور بہترین صفائی کے ذریعے شہریوں کے دل جیتنا کمپنی کا ٹارگٹ ہے۔

ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگرنے کہا کہ کمپنی ویکیوم سوئیپنگ گاڑیاں خریدے گی اور میٹرو کا کنٹریکٹ حاصل کرے گی۔ انہوں  نے کہا کہ نئی مشینری کی خریداری اور نئے ورکرز کی بھرتی کی خوشخبری بہت جلد دی جائے گی۔ کمپنی ہسپتالوں، مالز،بنکوں، پٹرول پمپس اور کمرشل اداروں کے ساتھ صفائی کےکنریکٹ کا لائحہ عمل تیار کررہی ہے۔

فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ نشتر ہسپتال نے کمپنی کو ویسٹ کے سیکنڈری کلیکشن کے کنٹریکٹ کی آفر کردی ہے،ویسٹ کی پرائمری کلکشن کا کام نشتر ہسپتال کے ورکرز کریں گے۔ انہوں  نے کہا میڈیکل ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے ہسپتالوں کے پاس انسنی ریٹرز نہیں ہیں، کمپنی میڈیکل ویسٹ ٹھکانے لگانے کے لئے انسنی ریٹر بارے سٹڈی کررہی ہے۔

ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ شہر کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے کمپنی ہر قدم اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی اولین ترجیح ہے کہ خراب گاڑیوں کو آن روڈ کیا جائے،کمپنی کی تمام گاڑیوں کی مونوگرام کے ساتھ برینڈنگ کی جائے گی اور کمپنی بہترین کوالٹی کے وائپر،جھاڑو، ویسٹ بِن اور سکریپر خود تیار کرے گی،  کمپنی یہ آئٹم شہریوں کو فروخت کرنے کے لئے آوٹ لٹ بھی قائم کرے گی، کمپنی کے پارکنگ یارڈ میں سروس اسٹیشن کا تعمیر کا کام جلد شروع کردیا جائے گا۔

اس موقع پر میونسپل ایمپلائز ویلفئر یونین ایم ڈبلیو ایم سی کے صدر منظور حسین، سیکرٹری سمیع اللہ اور سرپرست منیر ہانس بھی ہمراہ تھے کمپنی انتظامیہ علیم خان،فہیم خان لودھی، عمران خان،انوارالحق، عثمان خورشید،حبیب اللہ ظفراورعمر فاروق بھی ہمراہ تھے۔

اے پی پی /ملتان/قرۃالعین