ملتان، 20جنوری(اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا اسپیشل سکواڈ صفائی مہم پر نگانہ چوک پہنچ گیا ، صفائی مہم کے لئے ایکسکا ویٹر، لوڈر اور ٹریکٹر ٹرالیاں بھی پہنچا دی گئیں ہیں، اسپیشل صفائی سکواڈ کو نیو کچہری سے سیداں والا بائی پاس تک تمام ملبہ اٹھانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔لاہور، خانیوال سے آنیوالی شاہراہ کے انٹری پوائنٹ پر مثالی صفائی مکمل طور پر کر دی گئی ہے۔ آج نشتر چوک فلائی اوور اور آرٹس کونسل روڈ کی کی دھلائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،نشترچوک فلائی اوور کو چمکا دیا گیا ہے
سٹیٹ بنک،چیمبر آف کامرس اور اسلامیہ سکول کے سامنے سکریپنگ کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے، پل موج دریا سے ایم ڈی چوک شاہراہ کی خصوصی صفائی کی جارہی ہے ۔
ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے ٹریفک کی روانی میں خلل کے پیش نظر علی الصبح فلائی اوور کی واشنگ کی ہدایت کی ہے، دفتری اور تعلیمی اداروں کے اوقات سے قبل شاہراہوں کی واشنگ کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔











