ملتان؛ پنجاب ہائی وے پٹرول ،سٹی ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس کا مشترکہ  روڈ سیفٹی سیمینار

77

ملتان، 20 جنوری (اے پی پی ): ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کے حکم پر پنجاب ہائی وے پیٹرول،ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس کا مشترکہ روڈ سیفٹی،سموگ/دھند  آگاہی مہم سیمینار رفیق ہسپتال بہاولپور روڈ  میں   منعقد ہوا ۔

سیمینار سے خطاب میں ایس پی  ہما نصیب نے کہا کہ جوائنٹ روڈ سیفٹی سیمینار  کا مقصد عوام الناس کی فلاح و تحفظ کیلئے بہترین اقدامات کرنا ہے اور آئندہ بھی اس طرح کے سیمینار  کا انعقاد کیا جائیگا گا، ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی بہت ضروری ہے، ٹریفک قوانین پر عمل کرکے حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   دھند کے دوران ڈرائیورز انتہائی احتیاط سے اور مکمل توجہ سے گاڑی چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں ،موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال  لازمی کریں اور شہری اپنے چھوٹے بچوں کو موٹر سائیکل نہ دیں۔

سیمینار  کے آخر میں ڈائریکٹر سید علی عظمت عابدی نے  ایس  پی پٹرولنگ ملتان ریجن ہمانصیب کو ہسپتال کادورہ کرایا اور شرکاء میں ہیلمٹ اور تحائف تقسیم کیے گئے۔