ملتان ؛ جعلی وغیر معیاری کھادوں کے کاروبار میں ملوث 3ملزمان گرفتار

81

 

ملتان،  04 جنوری)اے پی پی ): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار  کی خصوصی ہدایت کے مطابق   جعلی وغیر معیاری کھادوں کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف صوبہ بھر میں  کارروائیاں جاری ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع رائے ظفر عباس نے پولیس پارٹی ودیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارکر سیداں والا بائی پاس سے جعلی کھادوں کا ٹرک پکڑ لیاجبکہ 3ملزمان موقع سے گرفتار کیے    اورٹرک سے50کلو گرام کی پیکنگ میں جعلی ڈی اے پی کھاد کی 260اور ایس او پی کی 19بوریاں برآمد کرلی  گئی ۔

اس موقع پر پکڑی جانیوالی جعلی کھادوں کی مالیت11 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ ملزمان مختلف کمپنیوں کے نام سے جعلی زرعی ادویات غیر قانونی طریقے سے پیکنگ وفارمولیٹ کرکے ملک کے مختلف حصوں میں سپلائی کرکے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے تھے۔

ملزمان طاہر امیر ولدملک امیر بخش،غلام سرور ولدغلام عباس،محمد یوسف ولد محمد نوازودیگرنامعلوم ملزمانکیخلاف تھانہ گلگشت میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے استغاثہ جمع کرادیا گیاہے۔

 اس موقع پر جعلی کھادوں کے نمونے حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں۔