ملتا ن  میں  ریونیو عوامی کچہریوں  کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی درخواستوں پر موقع پراحکامات جاری کئے

65

ملتان، یکم جنوری(اے پی پی ): پنجاب کے دوسرے اضلاع کی طرح ملتان میں بھی ریونیو عوامی کچہری کا انعقاد کیا  گیا ،باغ لانگے خان ، تحصیل آفس  شجاع آباد اور جلالپورپیروالا میں ریونیو کھلی کچہری لگائی گئی۔

 ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے نئے سال کے پہلے دن کا آغاز ریونیو کھلی   کچہری باغ لانگے خان کا دورہ کر کے کیا،  ڈپٹی کمشنر  عامر خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو کھلی کچہری وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بہترین اقدام ہے ، عوام کے پیچیدہ اور دیرینہ مسائل ایک چھت تلے حل کئے جارہے ہیں۔انہوں  نے کہا عوام کا پے پناہ رش ریونیو کھلی کچہری کی مقبولیت کا ثبوت ہے ۔

ڈپٹی کمشنر   نے کہا کہ کھلی کچہری میں  شہریوں کی جائیدادوں کے ریونیوں ریکارڈ میں درستگی کے مسائل حل کئے جارہے ہیں اور عوام کے فرد کے اجراء، رجسٹری اور ڈومیسائل کے مسائل موقع پر حل کئے جارہے ہیں۔

 کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی درخواستوں پر موقع پراحکامات جاری کئے۔

اس موقع  پر اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان،اے سی سٹی عابدہ فرید سمیت  سب رجسٹراز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اراضی ریکارڈ سنٹر،تحصیلدار، قانون گو بھی موجود تھے۔