ميرپورخاص؛طلبا و طالبات  کیلئے   سى ايس ايس ايگزامز  کی   تيارى کے سلسلے میں موٹيويشنل کلاسز کا آغاز

73

میرپورخاص،13 جنوری  ( اے پی پی): ميرپورخاص کے طلبا و طالبات کے لئے سى ايس ايس ايگزامز  کی   تيارى کے سلسلے میں موٹيويشنل کلاسز کا آغاز کر دیا  گیا  ہے ۔ اس  سلسلے میں سول سوسائٹى ، کمشنر، ڈى آئى جى، روڻری انڻرنيشنل کے ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر فرحان عيسا  ، روٹرى کلب ميرپورخاص و آرڻس فائونڈيشن کے مابين معاہده طے  پاگيا ہے ۔

میرپورخاص میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے سی ایس ایس کی تیاری کی کلاسوں کا باقائدہ آغاز 20 جنوری 2021 سے ہونے جارہا ہےجس میں خاص طور پر سی ایس ایس پاس افسران لیکچر دیںگیں۔11 جنوری 2021 کو  آرٹس فاؤنڈیشن میرپورخاص میں ایک تقریب میں  سی ایس ایس کی کلاسسز کے حوالے سے ایم او یو سائین کیا گیا جس پر کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ  ڈی آئی جی میرپورخاص ڈوالفقار لاڑک،   گورنر روٹری پاکستان فرحان عیسٰی عبداللہ،  آرٹس فاؤنڈیشن کے شہزادوملک سول سوسائیٹی کے محمد بخش کپری ، روٹری میرپورخاص کے صدر رفیق لغاری  نے دستَخط کیئے۔

 ایم او یو کا متن تھا میرپورخاص کے نوجوانوں کو میرپورخاص میں موجود سی ایس ایس افسران اور کراچی حیدرآباد میں سی ایس ایس اکیڈمی کے ماہرین تعلیمی اداروں کے ماہرین سے وڈیو لنک کے ذریعے شہزادوملک کی جانب سے دیے گیے آرٹس فاؤنڈیشن میں جدید تعلیمی طرز پر تعمیر روم  میں  کلاسیں لی جاٰئیں گیں.