میرپورخاص رینج میں ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار علی لاڑک کی سربراہی میں رینج بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال ، بائی الیکشن عمرکوٹ و دیگر اہم امور سے متعلق اہم اجلاس منعقد

208

میرپورخاص،12جنوری  ( اے پی پی):  میرپورخاص رینج میں ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار علی لاڑک کی سربراہی میں رینج بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال ، بائی الیکشن عمرکوٹ و دیگر اہم امور سے متعلق اہم اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی ایس ایس پی عمرکوٹ شاہجہان خان اور رینج کے تمام ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی . ادوران اجلاس ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کو میرپورخاص رینج کے تینوں اضلاع کی امن و امان کی مجموعی صورتحال   پر بریفنگ دی گئی ، اس دوران ڈی آئی جی میرپورخاص نے میرپورخاص رینج کے تمام ہائی پروفائل مقدمات کی تفتیش کو جلد مکمل کرنے ہدایات جاری کیں ، دوران اجلاس ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی جانب سے رینج بھر میں سماجی برائیوں سے متعلق ہنگامی بنیادوں پر کاروائی کرنے اور عوام الناس کی شکایات پر ایف آئی آرز کے اندارج  میں غیر ضروری تاخیر  نہ کرنے اور فوری اندارج کو یقینی بنانے کی  ہدایات بھی جاری کی گئیں ،

 ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کو رینج کے اضلاع میں ہونے والی خودکشیوں کے واقعات سے متعلق آگاہ کیا گیا ، جس پر ڈی آئی جی میرپورخاص نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خودکشیوں کی ہونے والے واقعات کے تدارک اور ایسے واقعات کی روکتھام کے لئے علاقائی سطح پر آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے ،

اجلاس میں اقلیتوں کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل سے متعلق خصوصی ڈیسک بنانے کا فیصلہ کیا گیا،جس کے بعد ایس ایس پی عمرکوٹ کی جانب سے ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کو عمرکوٹ میں ہونے والے بائی الیکشن اور اس سے متعلق سکیورٹی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ، بعد از بریفنگ ڈی آئی جی میرپورخاص کی جانب سے  الیکشن کمیشن سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد اور دوران الیکشن  تمام تر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔