میرپورخاص پولیس کی منشیات فروشوں  کیخلاف کارروائی ، بڑی  مقدار میں  مین پڑی گٹکا، گٹکے برآمد

82

میرپورخاص،29 جنوری ( اے پی پی):    ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن  فضل الحق چانڈیوں اور ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن کامران ھالیپوٹو کی  چاندنی چوک پر خفیہ اطلاع پر کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش  ملزم فیصل باجوہ   کو گرفتار کرکے  ملزم کے قبضے سے 500 عدد مین پڑی گٹکا، اور 500 عدد گٹکے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

 دوسری کارروائی میں  ایس ایچ او محمودآباد پولیس اسٹیشن نظیر ھالیپوٹو نے والکرٹ ٹاؤن  میں گٹکے کی فیکٹری پرچھاپہ مار کر ملزم عتیق مکرانی بلوچ کو گرفتار کرلیا۔  ملزمان کے قبضے سے 2000 عدد گٹکے، اور بڑی تعداد میں گٹکے بنانے کا خام مال اور سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔