نوشہرہ ورکاں میں ایک ارب روپے کی لاگت سے  شاہراؤں سمیت پانچ  منصوبوں پر کام کا آغاز رواں سال  ہو رہا ہے

70

نوشہرہ ورکاں،27جنوری (اے پی پی): نوشہرہ ورکاں تحصیل میں ایک ارب روپے کی لاگت سے  شاہراؤں سمیت پانچ  منصوبوں پر رواں سال  کام کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

نوشہرہ ورکاں تحصیل میں 28 دیہات کو ملا کر ڈرینج سسٹم کا منصوبہ پائپ لائن میں ہے جس پر 42 کروڑ روپیے صرف ہونگے اس منصوبے کی تکمیل سے گندے پانی کے نکاس میں بہتری آنے کے علاؤہ نشیبی علاقوں سے برساتی اور گندے پانی کو شیخوپورہ حدود میں واقع نہر میں ڈالا جائے گا۔

نوشہرہ ورکاں میں کھٹیالی مائنر پل مٹو بھائیکے کے ساتھ واقع اراضی پر  جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر پر 32 کروڑ سے زائد فنڈ صرف ہو گا اور منصوبے کی بنیاد رکھنے کے لیے تختی کی نقاب کشائی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں امتیاز کے ہاتھوں سے کی گئی  ہے۔

نوشہرہ ورکاں میں 8 کروڑ روپیے سے  بدورتہ روڈ پر چلڈرن پبلک پارک کی بنیاد بننے جارہی ہے, جس سے بچوں کے لیے تفریح کے بہترین مواقع میسر ہونگے اور اس منصوبے کے لیے فنڈ کا بھی اجراء ہو چکا ہے۔

نوشہرہ ورکاں تحصیل  کی  شاہراؤں اڑتالی روڈ،تتلے عالی روڈ،کچا مجو چک روڈ ، خونی پلی گھمن وآلہ روڈ  کا شیخوپورہ روڈ کے ساتھ منسلک ہونا علاقے کی تقدیر بدلنے کا ذریعہ ثابت ھو گا اور شیخوپورہ روڈ کی تعمیر کے بعد استعمال کی صورت آمدن سے  کروڑوں روپے نوشہرہ ورکاں تحصیل کو ملنا متوقع ہونگےجبکہ نوشہرہ ورکاں سے نوکھر روڈ اور براستہ حیدری چوکی حافظ آباد روڈ اور اعوان چوک تا باغ چوک کی تعمیر مرمت بھی رواں سال کے منصوبوں میں انڈر پائپ لائن ہیں۔

چھ ارب کے سرمائے سے  شیخوپورہ روڈ کی تعمیر مکمل ھونے   کے ساتھ ہی شیخوپورہ گوجرانوالہ روڈ کے  انڈسٹریل زون بننے میں تاخیر نہیں ہو گی اور بشمول نوشہرہ ورکاں ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز ھو گا۔

ان منصوبوں کے لیے کی گئی کاوش میں  پولیٹیکل نمائندگان ، سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری  ایڈمن این اے 84 رانا بلال اعجاز ، سابق ایم پی اے خالد پرویز ورک ،اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال تحصیل بار کے ارکان اور پریس کلب نوشہرہ ورکاں کے ممبران شامل ہیں۔