وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

98

اسلام آباد،11جنوری  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کو یہاں ملاقات کی جس میں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

 ملاقات میں قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مچھ کے بدقسمت واقعہ کی شدید مذمت کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اس میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ملاقات میں بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق اور ایل او سی پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔