اسلام آباد،4جنوری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے وزیر دفاع پرویز خٹک نے پیر کو یہاں ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں خطہ میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں بھارت کی لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور ان کے خطہ پر منفی اثرات پر بھی بات چیت کی گئی ۔