وزیراعظم عمران خان سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے منتخب اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات

86

اسلام آباد، 27 جنوری ( اےپی پی): وزیراعظم عمران خان سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے منتخب اراکینِ قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرِ مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل، معاونِ خصوصی سیاسی امور ملک عامر ڈوگر، ڈیرہ غازی خان سے اراکینِ قومی اسمبلی امجد فاروق خان کھوسہ، سردار محمد خان لغاری، راجن پور سے سردار نصراللہ دریشک، سردار ریاض مسعود خان مزاری، مظفر گڑھ سے شبیر علی قریشی، عامر طلال گوپانگ، لیہ سے عبدالمجید خان نیازی اور خوجہ شیراز  بھی شریک تھے۔

ملاقات میں متعلقہ حلقوں میں عوامی مسائل کے حل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور ترقیاتی امور پر گفتگو.