وزیراعظم عمران خان سے پشاور، راولپنڈی اور ساہیوال ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے موجودہ اور سابقہ اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات

78

اسلام آباد، 27 جنوری ( اےپی پی): وزیراعظم عمران خان سے پشاور، راولپنڈی اور ساہیوال ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے موجودہ اور سابقہ اراکینِ قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں فرخ الطاف، صداقت علی عباسی، رائے محمد مرتضی اقبال اور سابق اراکینِ قومی اسمبلی رائے حسن نواز اور ساجد نواز خان شامل تھے ۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں میں مسائل کے حل کے لیے اقدامات اور ترقیاتی امور پر گفتگو کی گئی۔