لاہور25جنوری (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے ملاقات کی۔طاہر بشیر چیمہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں حلقے کے عوامی مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اظہر عباس چانڈیا کو حلقے کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے ہیں۔اراکین اسمبلی کے حلقوں کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔مظفر گڑھ کو بھی خصوصی ترقیاتی پیکیج دیا جائے گا۔خلوص نیت سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کا رویہ ملکی مفادات کے منافی ہے۔اپوزیشن ترقی نہیں،انتشار چاہتی ہے جبکہ ہم ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے کر گئے ہیں۔اظہر عباس چانڈیا نے کہا کہ جب بھی آپ کے پاس آئے ہیں،آپ نے عزت دی ہے اورآپ نے ہمیشہ ہمارے مسائل حل کئے ہیں۔