وزیرِ اعظم عمران خان سے خواتین اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات

76

اسلام آباد، 27 جنوری ( اےپی پی): وزیرِ اعظم عمران خان سے خواتین اراکینِ قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں رخسانہ نوید، شنیلہ روتھ، روبینہ جمیل، نصرت وحید، ساجدہ حسن، عندلیب عباس، جویریہ ظفر ہیر، تاشفین صفدر، کنول شوزیب اور معاونِ خصوصی سیاسی امور ملک عامر ڈوگر شریک  تھے۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم کو تعلیم، صحت، موسمیاتی تبدیلی اور عومی فلاح کے متعدد منصوبوں کی تجاویز پیش کی گئیں.

وزیر اعظم نے ان تجاویز کو سراہا اور ان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی.