وزیرِ اعظم عمران خان سے صوبائی وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت کی ملاقات

124

اسلام آباد، 05 جنوری (اے پی پی ):وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت نے   منگل کو یہاں   ملاقات کی ، ملاقات میں راجہ بشارت نے وزیرِ اعظم کو پنجاب میں پرانے قوانین کو موجودہ دور سے ہم آہنگ کرنے کیلئے لائی جانے والی تبدیلیوں سے آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے پنجاب کاپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کو فعال بنانے کی ہدایات دیں جسکے ذریعے کسانوں کی مالی معاونت کی جائے گی۔

وزیرِ قانون پنجاب نے وزیرِ اعظم کو گزارا ایکٹ 1928 میں مجوزہ ترامیم کے بارے بھی بتایا جس سے جنگلات کے بچاؤ کیلئے مالی معاونت فراہم کی جائے گی اور غیر قانونی طور پر قبضہ شدہ زمینوں کی وا گزاری کیلئے بھی اقدامات سے آگاہ کیا۔