وزیرِ اعظم عمران خان سے کراچی سے منتخب  اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات

70

اسلام آباد۔27جنوری  (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان  سے کراچی سے منتخب  اراکینِ قومی اسمبلی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی اور اپنے حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور جاری منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، معاونِ خصوصی برائے  سیاسی امور ملک عامر ڈوگر، اراکینِ قومی اسمبلی محمد اکرم، رمیش کمار، فہیم خان، سیف الرحمن، محمد عالمگیر خان، عبدالشکور شاد، عطا اللہ خان، سید آفتاب جہانگیر، محمد اسلم خان اور انجینئر محمد نجیب ہارون شریک تھے۔

a