وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر کی ملاقات

75

اسلام آباد، 21 جنوری(اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر نے   جمعرات کو  یہاں   ملاقات کی ،ملاقات میں گورنر سٹیٹ بنک نے وزیرِ اعظم کو ملکی معیشت کی مجموعی صورتحال کے بارے آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ادائیگیوں پر آگاہی کے ساتھ ساتھ گورنر سٹیٹ بنک نے برآمدات اور بیرونِ ملک سے ترسیلاتِ زر میں استحکام اور حکومتی اقدامات کی بدولت متوقع اضافے کے بارے آگاہ کیا۔