وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی کی ملاقات

82

اسلام آباد، 21 جنوری(اے پی پی ):وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی  نے جمعرات  کو   یہاں  ملاقات کی ،  ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی  گئی ۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے وزیرِ اعظم کو پاک-چین جوائنٹ وینچر کے بارے آگاہ کیا، متوقع جوائنٹ وینچر وزیرِ اعظم عمران خان کے ملکی ترقی کے ویژن کی تکمیل کیلئے بڑا سنگِ میل ثابت ہوگا۔