وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  کی پولیس فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان اسامہ کے لواحقین سے تعزیت

88

اسلام آباد،3جنوری  (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اتوار کو اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان اسامہ کے گھر گئے۔ وزیر داخلہ نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے یقین دلایا کہ اس واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائینگی۔