وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے سینئر صوبائی وزیر  عبدالعلیم خان کی ملاقات

46

 لاہور،23 جنوری(اے پی پی): وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے سینئر صوبائی وزیر  عبدالعلیم خان نے ہفتہ کو یہاں ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

عبدالعلیم خان نے اعظم خان سواتی کو ریلوے کالونیوں کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا ۔وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اور موقع پر احکامات جاری کیے اور کہا کہ ریلوے کالونیوں میں صفائی اور دیگر معاملات کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں گامزن ہے،پی ٹی آئی اپنے آئندہ اڑھائی برسوں میں تیزی سے عوامی مسائل حل کرے گی۔

سینئر وزیر نے کہا کہ تنقید برائے تنقید نہیں ہونی چاہیے،تمام جماعتیں جمہوری کردار ادا کریں۔انہوں  نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کورونا سمیت تمام چیلنجز کا احسن انداز میں سامنا کیا ہے، عمران خان کے ویژن اور اُن کی کامیابیوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔