ٹائیفائیڈ سے بچاؤ  کیلئے  حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کا افتتاح، آگاہی واک کا  بھی انعقاد

102

 

ملتان، 28جنوری(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ٹائیفائیڈ سے بچاو کے لئے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کا افتتاح کر دیا ۔

مہم کا افتتاح شہر اولیاء کے تاریخی چوک گھنٹہ گھر میں کیا گیا، ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن مہم بارے آگاہی دینے کے لئے واک بھی منعقد کی گئی۔

 مہم کے دوران ڈی سی عامر خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی65 یونین کونسلوں میں ٹائیفائیڈ سے بچاو کے لئے ویکسی نیشن مہم کا آغاز کر دیا ہےمہم کے دوسرے مرحلے میں دیہی یونین کونسلوں کو شامل کیا جائے گا۔انہوں  نے کہا کہ 15 روزہ مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ ویکسین کے ٹیکے لگائے جائیں گے اور ضلع ملتان میں10 لاکھ بچوں کی ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے،ٹائیفائیڈ کانجو گیٹ ویکسین ہمارے بچوں کو مہلک بیماری سے تحفظ فراہم کرے گی ٹائیفائیڈ کانجو گیٹ ویکسین کو بچوں کے حفاظتی ٹیکوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔

عامر خٹک نے کہا ضلعی انتظامیہ ٹائیفائیڈ کے خلاف مہم کے لئے مکمل سپورٹ فراہم کرے گی اور کہا کہ ٹائیفائیڈ جیسے موذی مرض کے خاتمہ کے لئے بچوں کے والدین اپنا کردار ادا کریں ،ملتان صوبہ کے ان 12 اضلاع میں شامل ہے جن س میں ٹائیفائیڈ کے خلاف مہم شروع کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اے سیز کو مہم کی کامیابی کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور کہا کہ خود فیلڈ میں مہم کو مانیٹر کرونگا،ٹائیفائیڈ مہم کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گاضلعی انتظامیہ ٹائیفائیڈ مہم کو ڈینگی اور پولیو مہم کی طرح کامیاب بنائے گی۔

واک میں سی ٹی او ظفر بزدار سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرارشد ملک،ڈاکٹر محمد علی مہدی صدر پی ایم اے ڈاکٹر مسعود ہراج  ڈاکٹر شوکت،محفوظ الرحمان ،متعلقہ محکموں اور یونیسف کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔