لاہور؛مائیننگ کیڈاسٹر سسٹم کی تیاری کے طریقہ کار کے حوالے سے   بریفنگ اجلاس

93

لاہور،28 جنوری(اے پی پی): حکومت پنجاب کا محکمہ معدنیات کی ڈیجیٹلائزیشن کی جانب فیصلہ کن قدم، ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات کی زیر صدارت مائیننگ کیڈاسٹر سسٹم کی تیاری کے طریقہ کار کے حوالے سے   بریفنگ اجلاس  ہوا۔

اجلاس میں مائیننگ کیڈاسٹر سسٹم  کی  تیاری کے طریقہ کار کے حوالے سے  ڈائریکٹوریٹ جنرل مائینز اینڈ منرلز کی جی آئی ٹیم سے اہم مشاورت کی۔ سمعیہ سلیم نے ٹیم کو ہدایت دیتے ہوئے کہا معدنیات اور لیزز سے متعلقہ معلومات کی عام عوام تک رسائی  کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔مائینگ کیڈاسٹر سسٹم کی عوام تک رسائی اب دور نہیں۔انہوں نے کہا کہ 15 فروری تک پورٹل کے اشاعت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ تربیتی  طریقہ کار،  معلومات کے حصول کے متعلق ٹائم لائن طے کی جائے- انہوں نے مزید کہا کہ ہر سرگرمی پر ہونے والی پیشرفت کی نگرانی کے لئے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد کیا جاۓ گا۔