نوشہرہ ورکاں،21 جنوری ( اے پی پی): سی ٹی او گوجرانوالہ کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ونگ کے زیر اہتمام ٹریفک رولز کی آگاہی بارے مہم چلائی گئی اور مختلف گاڑیوں میں ریفلیکٹر،سٹکراور پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔ مہم کے دوران پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو فوک سے بچاؤ اور احتیاتی تدابیر سے آگاہ کیا گیا تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے۔
اس موقع پر واک کا اہتمام بھی کیا گیا اور ڈرائیوروں سے ٹریفک قوانین کی پاسداری بارے عہد بھی لیا گیا۔
اس موقع پر انسپکٹر احسان لنگڑیال کے ہمراہ رانا بشارت علی،اصغر بھٹی،ارسلان احمد سمیت نوشہرہ ورکاں کی دو مرکزی ٹرانسپورٹ اڈوں کے مینجر اور دیگر عملہ ٹریفک آگاہی مہم میں شریک تھے، ٹرانسپورٹروں نے ٹریفک مہم آگاہی بارے کی گئی کاوش کی تعریف کی۔











