چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی میجرجنرل یوسف احمد الحناتی کی ملاقات

100

راولپنڈی ۔27جنوری  (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی میجرجنرل یوسف احمد الحناتی نے ملاقات کی جو پاکستان کے سرکاری دورہ پر ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جے ایس ہیڈکوارٹر میں دونوں ممالک کی فوجی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ دفاعی و سلامتی شعبے میں تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میجرجنرل یوسف احمد الحناتی نےپاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔قبل ازیں مہمان شخصیت کی آمد پر پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔