مظفرآباد ٹائیگرز کے اونرارشد خان تنولی سے ٹیکا کے کنٹری ہیڈ گوکحان امت کی ملاقات

361

اسلام آباد،28جنوری(اے پی پی):کشمیر پریمئرلیگ کی ٹیم مظفرآباد ٹائیگرز کے اونرارشد خان تنولی سے ٹیکا کے کنٹری ہیڈ گوکحان امت نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں کشمیر پریمئر لیگ اور پاک ترک بھائی چارے پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر گوکحان امت نے کہا کہ کشمیر پرئمیر لیگ ایک اچھا قدم ہے ،کے پی ایل سے کشمیر کا مثبت تاثر دنیا میں جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ  لیگ کو کامیاب بنانے کے لیے ہم ہر قدم پر مظفر آباد ٹائیگرز کے ساتھ ہیں۔

گوکحان نے کہا کہ کشمیری نوجوان اگر انقرہ میں ٹریننگ کرنے آنا چاہیں تو ہم اس میں بھی مدد کریں گے۔

ارشد خان تنولی نے مظفر آباد ٹائیگرز کی سپورٹ پر گوکحان امت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مظفر آباد ٹائیگرز کشمیر پریمئر لیگ کی کامیابی کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لیگ سے کشمیری نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ دیکھانے کا موقع ملے گا۔