ملتان، 24جنوری( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کوٹلہ تولے خان گھنٹہ گھر کے قریب زیر تعمیر عمارت کے چھت گرنے کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے بلڈنگ مالک کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دے دیا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن پہلے ہی عمارت کے مالک کو نوٹس جاری کر چکی تھی۔
گزشتہ روز چھت گرنے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید موقع پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن کے دوران موجود رہیں۔انہوں نے موقع پر عمارت میں سوئی گیس لیکیج کو بند کرا یا اور اس بارے سوئی گیس حکام کو بھی آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی ہدایت پر عمارت کو جانیوالے راستے کو بند کردیا گیا ہے اور سیکیورٹی کی غرض سول ڈیفنس کے تین اہلکار تعینات کر دئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ چھت گرنے کی وجہ سے ایک شخص زخمی ہوا جسے ایمرجنسی ریسکیو1122 نے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔