ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت بچوں میں غذائی قلت کے حوالے سے اجلاس

116

ملتان، 5جنوری(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت بچوں میں غذائی قلت کے حوالے سے اجلاس ہوا ،اجلاس میں اے سی محمد زبیر،سی ای او ڈاکٹر ارشد ملک اور ڈاکٹر محمد علی مہدی نے شرکت کی۔

شہر میں قائم غیر قانونی مذبحہ خانوں سے  متعلق  ڈپٹی کمشنر عامر خٹک  نے  کہا کہ شہر میں جانوروں کی غیر قانونی سلاٹرنگ کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے اور  شہر کی گلیوں محلوں میں جانور ذبحہ کرنیوالوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا جائے، غیر قانونی سلاٹرنگ کرنیوالوں کے خلاف بلا امتیاز کاررواِئی کی جائے۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، محکمہ لائیو سٹاک شہر میں جانوروں کا داخلہ روکنے کے لئے چیک پوسٹیں قائم کرے ۔انہوں  نے کہا محکمہ خوراک فورٹیفائیڈ آٹا نہ بنانے والی فلور ملوں کے خلاف کارروائی کرے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی شہر میں ملوٹ مافیا کے خلاف کارروائی بارے رپورٹ پیش کرے،دودھ میں ملاوٹ کرنیوالوں کے خلاف مہم تیز کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام سکولوں میں لگائے گئے واٹر پلانٹس کے فلٹر باقاعدگی سے تبدیل کئے جائیں۔