ملتان،02جنوری(اے پی پی): کمشنر جاوید اختر محمود نے وومن یونیورسٹی متی تل کا دورہ کیا، کمشنر نے یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔
جاوید اختر محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب تعمیراتی منصوبوں میں شفافیت کی خواہاں ہے،تمام ترقیاتی کاموں کا ٹھرڈ پارٹی آڈٹ کرواؤں گا، نئے تعلیمی بلاک بنانے کیلئے وائس چانسلر سے سمری بھی طلب کر لی گئی ہے۔
کشمیر جاوید اختر محمود نے کہا کہ یونیورسٹی میں نئے بلاکز کی تعمیر کیلئے حکومت پنجاب کو سمری بھیجی جائے گی، نئے بلاک کی تعمیر سے نئے تعلیمی کورس شروع کئے جاسکیں گے اور نئے بلاک کی تعمیر میں علاقائی کلچر کی خوبصورتی کو اجاگر کیا جائے۔انہوں نے کہایونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر شجرکاری ناگزیر ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر عظمیٰ نے کہا متی تل وومن ڈاکٹر یونیورسٹی میں 6 تعلیمی ڈیپارٹمنٹ فعال ہیں، 23 نئے ڈیپارٹمنٹ کی منتقلی کیلئے نئے بلاکس کی تعمیر ناگزیر ہے۔











