اسلام آباد،29جنوری (اے پی پی):گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر سید امجد علی زیدی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔ جمعہ کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی کا مہمانوں کی گیلری میں آمد پر خوش آمدید کہا جبکہ ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔