ایبٹ آباد،23جنوری(اے پی پی): ایبٹ آباد، مانسہرہ اور اپر ہزارہ میں رات گئے سے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر مسلسل برفباری ہو رہی ہے، سیاحتی مقامات ایوبیہ نتھیاگلی، شوگراں، کاغان اور ناراں میں برفباری جاری ہے۔
بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ سیاحتی مقامات شوگراں، نتھیاگلی میں برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاح بھی پہنچ گئے ہیں۔