نوشہرہ ورکاں: جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے بنیاد رکھ دی گئنوشہرہ ورکاں میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا    سنگ  بنیاد  رکھ   دیا  گیا ہے : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ ہمایوں امتیاز  ی،کام کا آغاز 21 جنوری سے ہوگا

101

نوشہرہ ورکاں،07 جنوری (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ ہمایوں امتیاز  نے کہا ہے کہ نوشہرہ ورکاں میں بارہ ایکڑ اراضی پر 328 ملین کی لاگت سے بننے والے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر  کی    بنیاد رکھ دی گئی ہے  اور فیز ون میں کام کا آغاز 21 جنوری سے ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ ہمایوں امتیاز نے مٹو بھائی کے روڈ پر واقع نجی مارکی میں تحصیل بار کی جانب سے منعقدہ تقریب کے موقع پر کیا، انہوں نے کہا کہ نوشہرہ ورکاں میں جوڈیشل کمپلیکس ایک میگا پراجیکٹ کا حصہ ہے ۔انہوں   نے کہا کہ جس لگن اور توجہ سے تحصیل بار کے ہراول دستے نے جوڈیشل کمپلیکس کی بنیاد کے لیے محنت کی  ہے ، اس منصوبے کی جلد تعمیر کے لیے فنڈز کی کمی نہیں آنے دی جائیگی اور شاندار افتتاح بھی کریں گے۔