اسلام آباد,27جنوری (اے پی پی):سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس بدھ کو سینیٹر مشاہد حسین سید کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں مثال ملک،کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمن راجہ نجابت حسین نے بھی شرکت کی۔وزیر خارجہ نے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اور خطے میں امن و امان کی صورتحال، اور پاکستان کو سفارتی سطح پر درپیش چیلنجز کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلقامور زیر بحث لائی گئیں۔اجلاس کو آسیہ اندارابی، انکے شوہر اور ساتھیوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی غرض سے اٹھائے گئے اقدامات اور 2021 میں پاکستان کی خارجہ پالیسیوں کے چیلنجز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمیٹی نے کوڈ 19ویکسین کے حصول اور اقتصادی سفارت کاری کیلئے وزارت خارجہ کی کوششوں کو سراہا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے ” بھارت کی دہشت گردی مہم“ سے متعلق ڈوزیئر کی کاپی چیئر مین سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ امور سینیٹر مشاہد حسین سید کو پیش کی۔