سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری

47

سکھر،22 فروری ( اے پی پی ) سکہر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔پیر کو ایس ایس پی سکہر عرفان علی سموں کی ہدایت پر سکہر پولیس نے سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون کیا،انچارج ڈی آئی بی سعید قاضی نے مغفی اطلاع پر نیوپنڈ کی حدود میں جوا کے اڈے پہ چھاپہ مارا، دوران کاروائی جوا بکی ڈیلر سمیت 20 جواریوں کو گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ملزم کے قبضے سے تاش کے پتے، نقدی، کلکیولیٹر اور جوا کی گیمز برآمد کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔