ملتان :کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے قاسم پور کالونی کے سامنے گرین بیلٹ پر سکول کی کمسن بچی سے پودا لگوا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کروایا

55

 

ملتان22،فروری(اے پی پی ):گرد و گرما”کیلئے مشہور اولیاءکرام کی دھرتی پر سبزے کا راج ہوگا۔اس سلسلے میں ڈویژنل انتظامیہ،پی ایچ اے نے ملتان کوسرسبز و شاداب بنانے کیلئے کمر کس لی۔شہر کے داخلی راستوں و مرکزی شاہراہوں پر تیار درخت لگانے کی تاریخی مہم زور و شور سے جاری ہے جبکہ موسم بہار کی شجرکاری مہم کا بھی باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے قاسم پور کالونی کے سامنے گرین بیلٹ پر سکول کی کمسن بچی سے پودا لگوا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کروایا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق شجرکاری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔قاسم پور کالونی تا بہاولپور باءپاس پر 300 سے زائد ایلسٹونیا، ایروکیریا کے تیار درخت لگائے جارہے ہیں۔ڈویژن میں لوکل اجناس کے درختوں کی نان سٹاپ شجرکاری کی جارہی ہے۔ابتک ڈویژن میں 3 لاکھ سے زائد لوکل اجناس کے تیار درخت لگائے جاچکے ہیں۔انسانی صحت کیلئے مضر اجناس کے درختوں کو بتدریج ختم کیا جارہا۔انپوں مے مزید کہا کہ پرانا خانیوال روڈ پر اشوک کے تیار 36 درخت لگا کر اشوک ایونیو تیار کیا گیا ہے۔ نادرن بائی پاس پر 9.5 کلومیٹر میڈین پر 950 پلکن درخت لگا کر پلکن ایونیو بنایا جا چکا ہے جبکہ ہائیکورٹ روڈ پر املتاس کے 136،معصوم شاہ روڈ پر مولسری کے 136 تیار درخت لگائے گئے ہیں۔واٹرورکس روڈ پر ٹرمیریا،پلکن،املتاس،سکھ چین کے 300 درخت لگائے گئے جبکہ ایل ایم کیو روڈ پر اشوک کے 135 تیار درخت لگائے گئے۔ڈویژن کے تمام سرکاری سکولوں و ہیلتھ سنٹروں پر 1 لاکھ سے زائد پودے لگائے۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ندیم قریشی نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے شجرکاری پر توجہ نہیں دی۔وطن عزیز میں گرین کور میں اضافہ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے. ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا کہ نئی نسل کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے تمام مکاتب فکر کو اپنی قومی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔شہری اپنے گھر اور دفتر میں شجرکاری کرکے حکومت کا ساتھ دے۔ ممبر صوبائی اسمبلی سبین گل نے کہا کہ شجرکاری سے موسم کی سختی کم کرنے میں مدد ملے گی۔پلانٹ فار پاکستان صرف ایک مہم نہیں، مقصد ہے۔معروف صنعتکار فضل عباس نے کہا کہ شجرکاری کیساتھ پودوں کی حفاظت بارے نظام وضع کیا گیا ہے۔تمام صنعتکاروں سے اپیل ہے کہ نسل نو کی بقا کیلئے شجرکاری مہم کا حصہ بنیں۔چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ شہر کی مختلف شاہراہوں پر سول سوسائٹی کے تعاون سے تیار درخت لگائے گئے ہیں۔کمشنرملتان نے ذاتی دلچسپی سے ملتان میں مختلف مقامات پر تیار درخت لگوائے۔ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ پودے آکسیجن کی فیکٹریاں ہیں ہر شخص کو اپنے لئے پودا لگا نا چاہیے۔پی ایچ اے شہر میں گرین کوریں اضافہ کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔اس موقع پر سول سوسائٹی کے افراد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

 شجرکاری سے موسم کی سختی کم کرنے میں مدد ملے گی اور کہا پلانٹ فار پاکستان صرف ایک مہم نہیں، مقصد ہے سید شفقت رضا نے کہا پودے آکسیجن کی فیکٹریاں ہیں ہر شخص کو اپنے لئے پودا لگا نا چاہیے ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ پی ایچ اے شہر میں گرین کوریں اضافہ کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے