احمدپورشرقیہ؛اوچ شریف روڈ پر محکمہ ریلوے کی  زرعی اراضی پر  قابضین کیخلاف آپریشن

137

احمدپورشرقیہ،18فروری(اےپی پی): وزیراعلیٰ پنجاپ کی ہدایت پر  اوچ شریف روڈ پر محکمہ ریلوے کی سرکاری زرعی اراضی پر انتظامیہ کیجانب سے غیر قانونی قابضین کیخلاف آپریشن جاری ہے،آپریشن کے دوران سرکاری اراضی پر کھڑی گندم کی تیار فصل اوجاڑ کر ناجائز قابضین سے واہ گزار کرا لی گئی۔

 اسسٹنٹ کمشنر نعیم صادق چیمہ کے مطابق احمد پور سے اوچ شریف تک 25 کلومیٹر تک ریلوے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جائے گی جس کی مالیت اربوں روپے ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نعیم صادق چیمہ کی سربراہی میں ریونیو اور پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا۔