اسسٹنٹ کمشنر کی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی،8 کروڑ سے زائد مالیتی زمین واگذار

98

جلالپورپیروالا،  08 فروری ( اےپی پی):  اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز نے  سوموار کو تحصیلدار محمد عامر خان اور دیگر ریونیو سٹاف کے ہمراہ شجاعت پور اور چک نمبر 86 ایم میں سرکاری زمین پر قبضہ کرکے ناجائز کاشت کرنے والے  اور اراضی پر تعمیرات کرنے والے متعدد افراد کے خلاف کاروائی کے دوران  800 کنال رقبہ قابضین سے واگذار کرایا گیا جس کی مالیت 8 کروڑ سے  زائد بتائی جارہی ہے حلقہ گرداور ملک ہاشم لانگ ، حلقہ پٹواری ملک فیاض بھلار اور تحصیل و میونسپل کمیٹی کے اہلکار بھی  بھاری مشینری کے ساتھ آپریشن میں شریک تھے میڈیا بریفنگ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز کا کہنا تھا کہ قیمتی سرکاری اراضی پر ظفر لنگاہ ،کوثر ہشمیرہ،رفیق بھٹی ،اسلم راجپوت اور فدا وینس  وغیرہ ناجائز قابض  تھے ، کاروائی کر کے قابضین کا  غیرقانونی  قبضہ ختم  کرادیا ہےوزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق سرکاری زمینوں پر قابضین کے خلاف تسلسل کے ساتھ کاروائی کاسلسلہ جاری رہے گا اور کسی کو بھی سرکاری زمینوں پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے. تحصیلدار  عامر خان کے  مطابق  موضع شجاعت پور جنوبی کی طرح تحصیل جلال پور کے دیگر   مواضعات میں جہاں بھی سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ کیا   جا چکا ہے تمام رقبے کو قابضین سے  جلد واگزار کرالیں گے۔