اوکاڑہ گیس سیلنڈر پھٹنے سے ایک شخص زخمی

103

اوکاڑہ۔08فروری( اے پی پی): نواحی علاقہ بھوانہ میں گیس سلنڈر دھماکہ سے مکان کی چھت اڑ گئی اوردیوار گر گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق  آگ بھڑکنے کے نتیجہ میں چائے بناتے ہوئے محمد اقبال نامی شخص جھلس گیا جس کو ڈسٹرکٹ ہسپتال سے ساہیوال منتقل کر دیا گیا۔

اوکاڑہ پولیس نےوقوعہ کی تفتیش شروع کر دی۔