اسلام آباد ؛ بھارہ کہو واقعہ پر ڈپٹی کمشنر کی  مظاہرین سے  مذاکرات، ملزمان  24 گھنٹے ميں گرفتار کرنے کی يقين د ہانی

72

اسلام آباد،28فروری  (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات  اور ایس ایس پی آپریشنز سيدمصطفی تنوير نے مظاہرین سے   مذاکرات کئے اور انہیں  ملزمان کو 24 گھنٹے ميں گرفتار کرنے کی يقين د ہانی کرائی ۔اتوار کو   جے یو آئی کے مقامی رہنما امام مسجد اور دو بچوں کے قتل کے  معاملہ پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات  اور ایس ایس پی آپریشنز سيدمصطفی تنوير کے مظاہرین سے   مذاکرات  کئے،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے لواحقين کے ساتھ تعزيت کی اور ملزمان کو 24 گھنٹے ميں گرفتار کرنے کی يقين دہانی کرائی ،مری روڈ ٹریفک کے لیے کھول  دیا گیا،پوليس نے تحقيقات تيز کر دیں اور 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کرنے کی يقين دہانی کرائی ہے،لواحقين نے احتجاج آج  پیر کی شام تک  ملتوی کر ديا ۔